السنن الكبرى للبيهقي
كتاب العدد— عدت کا بیان
باب: ما جاء في قول الله عز وجل: {ولا يحل لهن أن يكتمن ما خلق الله في أرحامهن} باب: اللہ عزوجل کے فرمان ”اور ان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اسے چھپائیں جو اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا کیا ہے“ کے متعلق وارد شدہ احکامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 15415
قَالَ: وَنا سَعِيدٌ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: " أَنْ تَقُولَ إِنِّي حَائِضٌ وَلَيْسَتْ بِحَائِضٍ أَوْ تَقُولَ: إِنِّي لَسْتُ بِحَائِضٍ وَهِيَ حَائِضٌ أَوْ تَقُولَ: إِنِّي حُبْلَى وَلَيْسَتْ بِحُبْلَى أَوْ تَقُولَ: إِنِّي لَسْتُ بِحُبْلَى وَهِيَ حُبْلَى، وَكُلُّ ذَلِكَ فِي بُغْضِ الْمَرْأَةِ زَوْجَهَا وَحُبِّهِ ".حافظ ثناء اللہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ کہے: میں حائضہ ہوں اور حائضہ نہ ہو، یا وہ کہے کہ میں حائضہ نہیں ہوں حالانکہ وہ حائضہ ہو، یا وہ یہ کہے کہ میں حاملہ ہوں اور وہ حاملہ نہ ہو، یا وہ کہے کہ میں حاملہ نہیں ہوں حالانکہ وہ حاملہ ہو۔ یہ تمام (عمل) دلالت کرتا ہے عورت کے اپنے خاوند سے بغض و نفرت پر اور خاوند کی اس سے محبت پر۔