حدیث نمبر: 12598
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنا إِسْمَاعِيلُ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا مُعَاذٌ، عَنِ الْأَشْعَثِ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ فَرَّطَ فِي زَكَاةٍ، وَفَرَّطَ فِي الْحَجِّ، حَتَّى ⦗٤٤٨⦘ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالَ: كَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ: " يَبْدَأُ بِالْحَجِّ وَالزَّكَاةِ، ثُمَّ قَالَ بَعْدُ: لَا، وَلَا كَرَامَةَ، يَدَعُهُ حَتَّى إِذَا صَارَ الْمَالُ لِغَيْرِهِ قَالَ: حُجُّوا عَنِّي، وَزَكُّوا عَنِّي هُوَ مِنَ الثُّلُثِ " كَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ.حافظ ثناء اللہ
حسن رحمہ اللہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے جو زکوۃ اور حج میں کوتاہی کرے یہاں تک کہ اسے موت آ جائے۔ حسن رحمہ اللہ کہتے تھے: حج اور زکوۃ سے ابتدا کی جائے گی، پھر بعد میں کہا: اسے عزت کے طور پر نہ چھوڑیں کہ مال اس کے علاوہ کا ہو جائے اور وہ کہے کہ میری طرف سے حج کیا جائے اور میری طرف سے زکوۃ دی جائے۔