السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الهبات— ہبہ کا بیان
باب: هبة ما في يدي الموهوب له باب: جو چیز جس کو ہبہ کی گئی ہو وہ اسی کے قبضے میں ہو تو اس کے ہبہ کا بیان
حدیث نمبر: 11955
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْوَرَّاقُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، وَكُنْتُ عَلَى بَكْرٍ صَعْبٍ لِعُمَرَ، وَكَانَ يَغْلِبُنِي فَيَتَقَدَّمُ أَمَامَ الْقَوْمِ، فَيُؤَخِّرُهُ عُمَرُ فَيَرُدُّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ: " بِعْنِيهِ "، فَقَالَ: هُوَ لَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " بِعْنِيهِ "، فَبَاعَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ لَكَ يَا عَبْدَ اللهِ، فَاصْنَعْ بِهِ مَا شِئْتَ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ.حافظ ثناء اللہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے، میں عمر رضی اللہ عنہ کے ایک جوان، سرکش اونٹ پر سوار تھا، وہ مجھ پر غلبہ پا جاتا اور سب لوگوں سے آگے گزر جاتا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسے واپس پیچھے لوٹا دیتے۔ نبی ﷺ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”مجھے بیچ دو۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کا ہی ہے۔ آپ ﷺ نے کہا: ”مجھے بیچ دو۔“ عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کو بیچ دیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے عبداللہ! یہ آپ کا حصہ ہے جو مرضی ہے اس سے کرو۔“