السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الوقف— راہ الہی میں وقف سے متعلقہ احادیث
باب: اتخاذ المسجد والسقايات وغيرها باب: مسجد، پانی پلانے کی جگہیں (سبیلیں) اور ان جیسی دیگر اشیاء بنانے کے بیان میں
حدیث نمبر: 11933
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَلِيمٍ الْمَرْوَزِيُّ، أنبأ أَبُو الْمُوَجِّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْفَزَارِيُّ، أنبأ عَبْدَانُ بْنُ عُثْمَانَ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَيْثُ حُوصِرَ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: أَنْشُدُكُمُ اللهَ، وَلَا أَنْشُدُ إِلَّا أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ حَفَرَ بِئْرَ رُومَةَ فَلَهُ الْجَنَّةُ "، فَحَفَرْتُهَا؟ أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ جَهَّزَ جَيْشَ الْعُسْرَةِ فَلَهُ الْجَنَّةُ "، فَجَهَّزْتُهُمْ؟ فَصَدَّقُوهُ بِمَا قَالَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدَانَ.حافظ ثناء اللہ
ابوعبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ چھت پر چڑھ کر گئے اور فرمایا: میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں اور صرف نبی ﷺ کے اصحاب کو قسم دیتا ہوں۔ تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو «بِئْرَ رُومَةَ» ”بئرِ رومہ“ خریدے گا، اس کے لیے جنت ہے۔“ پس میں نے اسے خریدا۔ کیا تم جانتے نہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو «جَيْشَ الْعُسْرَةِ» ”جیش العسرہ“ (تنگی والا لشکر، جنگ تبوک) کو تیار کرے گا، اس کے لیے جنت ہے۔“ پس میں نے اس کو تیار کیا۔ انہوں نے آپ کی تصدیق کی۔