السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الوقف— راہ الہی میں وقف سے متعلقہ احادیث
باب: من قال: لا حبس عن فرائض الله عز وجل باب: اس شخص کے قول کے بیان میں جس نے کہا کہ اللہ عزوجل کے مقرر کردہ فرائض (وراثت) سے روکنے کے لیے کوئی وقف نہیں ہے
حدیث نمبر: 11907
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا عِيسَى بْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بَعْدَمَا أُنْزِلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ وَفُرِضَ فِيهَا الْفَرَائِضُ، يَقُولُ: " لَا حَبْسَ بَعْدَ سُورَةِ النِّسَاءِ ".حافظ ثناء اللہ
عکرمہ کہتے ہیں: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا، میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ ﷺ نے سورہ نساء نازل ہونے کے بعد فرمایا: ”اس میں فرائض کے حصے مقرر کر دیے گئے ہیں“ اور فرمایا: ”سورہ نساء کے بعد روکنا جائز نہیں ہے۔“