السنن الكبرى للبيهقي
كتاب إحياء الموات— غیرآباد زمین کو آباد کرنے اور پانی کے حق کا بیان
باب: ما جاء في مقاعد الأسواق وغيرها باب: بازاروں اور دیگر مقامات پر بیٹھنے کی جگہوں کے متعلق جو احکام مروی ہیں
حدیث نمبر: 11836
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَصْفَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حِبَّانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُنْدَارِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الضَّبِّيُّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، ثنا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي الْهَيْثَمِ، حَدَّثَنِي الْأَصْبَغُ بْنُ نُبَاتَةَ الْمُجَاشِعِيُّ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَرَجَ إِلَى السُّوقِ فَإِذَا دَكَاكِينُ قَدْ بُنِيَتْ بِالسُّوقِ، فَأَمَرَ بِهَا فَخُرِّبَتْ فَسُوِّيَتْ، قَالَ: وَمَرَّ بِدُورِ بَنِي الْبَكَّاءِ فَقَالَ: هَذِهِ مِنْ سُوقِ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَتَحَوَّلُوا وَهَدَمَهَا، قَالَ: وَقَالَ عَلِيٌّ: " مَنْ سَبَقَ إِلَى مَكَانٍ فِي السُّوقِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ "، قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا يُبَايِعُ الرَّجُلُ الْيَوْمَ هَهُنَا، وَغَدًا مِنْ نَاحِيَةٍ أُخْرَى.حافظ ثناء اللہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بازار کی طرف گئے، بازار میں دکانیں بنائی گئی تھیں۔ آپ کے حکم سے وہ اکھاڑ دی گئیں اور آپ بنی بکاء کے گھروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: یہ مسلمانوں کے بازار کی جگہیں ہیں۔ آپ نے ان کو حکم دیا کہ وہ یہاں سے پھر جائیں اور ان مکانوں کو منہدم کریں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو بازار میں جگہ پر سبقت لے پس وہ اس کا حق دار ہے۔ راوی کہتا ہے: آپ ہمیں دیکھیں گے کہ آج کوئی کسی جگہ ہوتا ہے تو کل کسی اور جگہ ہوتا ہے۔