السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحجر— پابندی کا بیان
باب: بلوغ المرأة بالحيض باب: عورت کے حیض کے ذریعے بالغ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 11312
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، أَنَّ عَائِشَةَ نَزَلَتْ عَلَى صَفِيَّةَ أُمِّ طَلْحَةِ الطَّلَحَاتِ، فَرَأَتْ بَنَاتٍ لَهَا، فَقَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ وَفِي حُجْرَتِي جَارِيَةٌ، فَأَلْقَى إِلِيَّ حَقْوَهُ وَقَالَ: " شُقِّيهِ بِشِقَّتَيْنِ "، فَأَعْطِي هَذِهِ نِصْفًا، وَالْفَتَاةَ الَّتِي عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ نِصْفًا؛ فَإِنِّي لَا أُرَاهَا إِلَّا قَدْ حَاضَتْ، أَوْ لَا أُرَاهُمَا إِلَّا قَدْ حَاضَتَا.حافظ ثناء اللہ
محمد فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا صفیہ اُمِ طلحہ کے پاس گئیں اور اس کی بیٹیاں دیکھیں تو فرمایا: میرے حجرے میں ایک لڑکی بیٹھی ہوئی تھی کہ رسول اللہ ﷺ حجرے میں داخل ہوئے۔ آپ نے میری طرف اپنی چادر پھینکی اور فرمایا: ”اس کے دو حصے کر دے، ایک حصہ اسے دے اور ایک حصہ اسے دے دینا جو اُمِ سلمیٰ کے پاس ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بالغ ہو چکی ہے“ یا فرمایا: ”میرے خیال میں یہ دونوں بالغ ہو چکی ہیں۔“