کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی کرامت، کیا خارق عادت کام برحق ہونے کی علامت ہے؟
حدیث نمبر: 4087
- " يا سارية الجبل، يا سارية الجبل ".
حافظ محفوظ احمد
نافع سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے ایک فوجی دستہ بھیجا ، ان پر ایک آدمی کو مقرر کیا جسے ساریہ کہا جاتا تھا ۔ ( ‏‏‏‏ہوا یوں کہ ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن خطبہ کے دوران کہا : اے ساریہ ! پہاڑ کے ساتھ لگ جا ، اے ساریہ ! پہاڑ کے ساتھ لگ جا ۔ پھر انہیں پتہ لگا کہ ساریہ جمعہ والے دن اسی گھڑی پہاڑ تک پہنچے تھے اور ان دونوں کے درمیان ایک ماہ کا فاصلہ تھا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المنوعات / حدیث: 4087