کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: استغفار کی برکتیں
حدیث نمبر: 4086
- " والذي نفسي بيده - أو قال: والذي نفس محمد بيده - لو أخطأتم حتى تملأ خطاياكم ما بين السماء والأرض، ثم استغفرتم الله عز وجل لغفر لكم، والذي نفس محمد بيده - أو قال: والذي نفسي بيده - لو لم تخطئوا لجاء الله عز وجل بقوم يخطئون ثم يستغفرون الله فيغفر لهم ".
حافظ محفوظ احمد
اخشم سدوی کہتے ہیں : میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس گیا ، انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! یا یوں فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے ! اگر تم گناہ کرتے رہو ، حتیٰ کہ تمہاری خطائیں زمین و آسمان کے درمیان خلا کو بھر دیں ، پھر تم اﷲ تعالیٰ سے بخشش طلب کرو تو وہ تمہیں بخش دے گا ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جان ہے ! یا یوں فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اگر تم لوگوں نے گناہ نہ کئے تو اللہ تعالیٰ ( ‏‏‏‏تم کو فنا کر کے ) ایسے لوگوں کو لے آئے گا جو خطائیں کریں گے ، پھر اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کریں گے اور وہ ان کو بخش دے گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المنوعات / حدیث: 4086