حدیث نمبر: 4080
- " السري: النهر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا برا بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «السري» سے مراد نہر ہے ۔“
حدیث نمبر: 4081
- " الشاهد يرى ما لا يرى الغائب ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جب آپ مجھے بھیج ہی رہے ہیں تو اب میں ( آپ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے ) گرم سکّہ کی طرح بن جاؤں یا ایسا حاضر جو کہ وہ کچھ دیکھ رہا ہے جسے غائب نہیں دیکھ سکتا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایسا حاضر جو کہ وہ کچھ دیکھ رہا ہے جسے غائب نہیں دیکھ سکتا ۔“