حدیث نمبر: 4067
- " إذا نصح العبد سيده وأحسن عبادة ربه كان له أجره مرتين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب غلام اپنے آقا کے لیے مخلص بن جاتا ہے اور اچھے انداز میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہے تو اسے دو اجر ملتے ہیں ۔ “
حدیث نمبر: 4068
- " للعبد المملوك الصالح أجران ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نیک غلام کے دو اجر ہیں ۔“ ( پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا ) اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے ! اگر اللہ کی راہ میں جہاد ، حج اور ماں کے ساتھ نیکی کرنے ( جیسے مسائل نہ ہوتے ) تو میں پسند کرتا کہ میں غلام کی موت مرتا ۔
حدیث نمبر: 4069
- " العبد إذا نصح لسيده وأحسن عبادة الله فله أجره مرتين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب غلام اپنے آقا سے خیر خواہی کرے اور اﷲ تعالیٰ کی عبادت اچھے انداز میں انجام دے تو اس کے لیے دوہرا اجر ہے ۔“