کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ہر مسلمان پناہ دے سکتا ہے
حدیث نمبر: 4063
- " يا أم هانئ! قد أجرنا من أجرت، وأمنا من أمنت ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں : میں نے فتح مکہ والے دن اپنے سسرال کے دو آدمیوں کو پناہ دی اور ا‏‏‏‏ن کو گھر میں داخل کر کے دروازہ بند کر دیا ۔ میری ماں کا بیٹا علی بن ابوطالب آیا اور ا‏‏‏‏ن دونوں پر تلوار سونت لی ۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلی گئی ، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم موجود نہ تھے ، البتہ سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا موجود تھیں ، لیکن وہ مجھ پر اپنے خادند سے بھی زیادہ سخت تھیں ۔ اچانک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، آپ پر غبار کے اثرات تھے ۔ جب میں نے آپ کو ساری بات بتلائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے ام ہانی ! جس کو تو نے پناہ دی ا‏‏‏‏س کو ہم نے پناہ دی اور جس کو تو نے امن دیا ا‏‏‏‏س کو ہم نے امن دیا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السيرة النبوية وفيها الشمائل / حدیث: 4063