کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تقسیم حکم ربانی کے مطابق ہوتی
حدیث نمبر: 4057
- " ما أوتيكم من شيء وما أمنعكموه، إن أنا إلا خازن أضع حيث أمرت ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں تم لوگوں کو نہ کوئی چیز عطا کرتا ہوں اور نہ تم کو محروم رکھتا ہوں ، میں تو ایک خزانچی ہوں ، میں تو ( ہر چیز ) وہاں رکھتا ہوں جہاں کا مجھے حکم ہوتا ہے ۔ ”