کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سواری کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باری بھی عام صحابی کی طرح ہوتی
حدیث نمبر: 4054
- " ما أنتما بأقوى على المشي مني، وما أنا بأغنى عن الأجر منكما ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : ہم غزوہ بدر میں تھے ، ہر تین آدمیوں کے لیے ایک اونٹ تھا ۔ سیدنا علی اور سیدنا ابولبابہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ( ‏‏‏‏ہم سفر ) ساتھی تھے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدل چلنے کی باری ہوتی تو وہ دونوں کہتے : اے اللہ کے رسول ! آپ سوار ہو جائیں ، ہم پیدل چلیں گے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے : ”پیدل چلنے میں تم مجھ سے زیادہ قوی نہیں ہو اور نہ میں اجر و ثواب کے سلسلے میں تم سے غنی ہوں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السيرة النبوية وفيها الشمائل / حدیث: 4054