حدیث نمبر: 4052
- " كان يحرس حتى نزلت هذه الآية: * (والله يعصمك من الناس) * (¬1) ، فأخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم رأسه من القبة، فقال لهم: يا أيها الناس! انصرفوا فقد عصمني الله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پہرہ دیا جاتا تھا ، حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہوئی : ”اللہ تعالیٰ ٰ تم کو لوگوں سے بچائے گا“ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر خیمے سے نکالا اور صحابہ سے فرمایا : ”لوگو ! چلے جاؤ اللہ تعالیٰ نے مجھے محفوظ کر دیا ہے ۔“