کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: مقام محمود
حدیث نمبر: 4036
- " يبعث الناس يوم القيامة، فأكون أنا وأمتي على تل، ويكسوني ربي حلة خضراء ، ثم يؤذن لي، فأقول ما شاء الله أن أقول، فذاك المقام المحمود ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ‏‏‏‏لوگوں کو قیامت کے دن اٹھایا جائے گا ، میں اور میری امت ایک ٹیلے پر ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ مجھے سبز رنگ کی پوشاک پہنائیں گے ۔ پھر مجھے اجازت دی جائے گی اور میں کہوں گا جو اللہ تعالیٰ چاہیں گے ، یہی مقام محمود ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السيرة النبوية وفيها الشمائل / حدیث: 4036
حدیث نمبر: 4037
- " المقام المحمود: الشفاعة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شفاعت ، مقام محمود ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السيرة النبوية وفيها الشمائل / حدیث: 4037
حدیث نمبر: 4038
- " إن الشمس تدنو حتى يبلغ العرق نصف الأذن، فبيناهم كذلك استغاثوا بآدم فيقول : لست صاحب ذلك، ثم بموسى، فيقول كذلك، ثم محمد صلى الله عليه وسلم ، فيشفع بين الخلق، فيمشي حتى يأخذ بحلقة الجنة، فيومئذ يبعثه الله مقاما محمودا، يحمده أهل الجمع كلهم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک سورج قریب ہو گا ( ‏‏‏‏ اور اتنا قریب ہو گا کہ اس کی حرارت کی وجہ سے ) بہنے والا پسینہ آدمی کے کان کے نصف تک پہنچ جائے گا ، وہ اسی حالت میں سیدنا آدم علیہ السلام کو مدد کے لیے پکاریں گے ۔ وہ کہیں گے : میں اس کا اہل نہیں ہوں ۔ پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو پکاریں گے ، وہ بھی یہی جواب دیں گے ۔ پھر جب وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز دیں گے ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مخلوق کے لیے سفارش کریں گے ، آپ چلیں گے اور جنت کے کڑے پکڑ لیں گے ، اس دن اللہ تعالیٰ آپ کو مقام محمود پر اٹھائے گا ، تمام لوگ آپ کی تعریف کریں گے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السيرة النبوية وفيها الشمائل / حدیث: 4038