کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو دفعہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے شادی کرنے کا خواب دکھایا گیا
حدیث نمبر: 4032
- (أُرتيكِ في المنامِ مرّتينِ؛ ورجلٌ يحملُك في سَرَقة من حريرٍ، فيقولُ: هذه امرأتُك. فأقولُ: إن يكُ هذا من عندِ الله عز وجل يُمضِهِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا : ” تم مجھے خواب میں دو مرتبہ دکھائی گئی تھی ، ایک آدمی تجھے ریشم کے ایک ٹکڑے میں اٹھا کر ( ‏‏‏‏میرے پاس ) آیا اور کہا : یہ آپ کی بیوی ہے ۔ میں نے کہا : اگر یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو وہ اس کو نافذ کر دے گا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السيرة النبوية وفيها الشمائل / حدیث: 4032