کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: وحی کی کیفیت اور شدت
حدیث نمبر: 4030
- " كان إذا نزل الوحي عليه ثقل لذلك، وتحدر جبينه عرقا كأنه الجمان، وإن كان في البرد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ مشقت میں پڑ جاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی سے موتیوں کی طرح پسینہ بہتا تھا ، اگرچہ سردی کا موسم ہوتا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / السيرة النبوية وفيها الشمائل / حدیث: 4030