حدیث نمبر: 4015
- " ما منكم من أحد إلا له منزلان: منزل في الجنة ومنزل في النار، فإذا مات فدخل النار، ورث أهل الجنة منزله، فذلك قوله تعالى: * (أولئك هم الوارثون) * (¬1) ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم میں سے ہر آدمی کے دو ٹھکانے ہیں : ایک ٹھکانہ جنت میں ہے اور دوسرا جہنم میں ۔ اگر وہ مر کر جہنم میں چلا جاتا ہے تو جنتی لوگ اس کے ٹھکانے کے وارث بن جاتے ہیں ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا یہی مطلب ہے : «أُولَـئِكَ هُمُ الْوَارِثُونَ» (۲۳-المؤمنون:۱۰) یہی لوگ وارث ہیں ۔“