کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: جہنم کے سانپ اور بچھو اور ان کا زہر
حدیث نمبر: 4004
- (إنّ في النّار حيّاتٍ أمْثالَ أعْناقٍ البُخت؛ يلْسعْن اللسعَة؛ فيجدُ حُمُوَّتها أربعينَ خريفاً. وإنَّ فيها لَعقارب كالبغالِ الموكِفةِ؛ يلْسَعْنَ اللسعةَ، فيجدُ حُمُوَّتها أربعينَ خَريفاً) .
حافظ محفوظ احمد
صحابی رسول سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جہنم میں بختی اونٹوں کی گردنوں کی طرح سانپ ہیں ، جب وہ ڈنگ مارتے ہیں تو چالیس سال تک ان کے زہر کے درد کی شدت محسوس ہوتی رہتی ہے اور اس میں پالان رکھے ہوئے خچروں کی طرح کے ( ‏‏‏‏بڑے بڑے ) بچھو ہیں ، جب وہ ڈستے ہیں تو چالیس سال تک زہر کا اثر محسوس ہوتا رہتا ہے ۔“ ‏‏‏‏
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الجنة والنار / حدیث: 4004