کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ضعیف اور مظلوم لوگ جنتی اور متکبر و مغرور لوگ جہنمی ہیں
حدیث نمبر: 3993
- " ألا أنبئكم بأهل الجنة؟ الضعفاء المظلومون، ألا أنبئكم بأهل النار؟ كل شديد جعظري ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں تمہارے لیے جنت والوں کی نشاندہی نہ کر دوں ؟ وہ تو کمزور اور مظلوم لوگ ہیں ۔ کیا میں تمہیں جہنم والوں کے بارے میں نہ بتلاؤں ؟ وہ سخت اور مغرور لوگ ہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الجنة والنار / حدیث: 3993
حدیث نمبر: 3994
- " ألا أنبئكم بأهل الجنة؟ المغلوبون الضعفاء وأهل النار كل جعظري جواظ مستكبر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتلاؤں ؟ وہ مغلوب اور ضعیف قسم کے لوگ ہیں اور بدمزاج ، اکڑوں اور متکبر لوگ جہنمی ہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الجنة والنار / حدیث: 3994