حدیث نمبر: 3971
- " ما أنتم بجزء من مائة ألف جزء ممن يرد علي الحوض من أمتي ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے ، ایک مقام پر پڑاؤ ڈالا ، میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا : ”میری امت کے جو لوگ حوض پر میرے پاس آئیں گے ، تم ان کا لاکھواں حصہ بھی نہیں ہو ۔“ زید بن ارقم سے پوچھا گیا کہ تم لوگ اس دن کتنے تھے ؟ انہوں نے کہا سات ، آٹھ سو تھے ۔