حدیث نمبر: 3967
- (للشهيد عند الله خصال: 1- يغفرُ له في أول دفعةٍ من دمه. 2- ويُرى مقعده من الجنة. 3- ويُحلى حلية الإيمان. 4- ويُزوجُ [اثنتين وسبعين زوجة] من الحور العين. 5- ويجارُ من عذاب القبر. 6- ويأمن من الفزع الأكبر. 7- ويوضع على رأسه تاج الوقار، الياقوتة منه خير من الدنيا وما فيها. 8- ويشفع في سبعين إنساناً من أهل بيته) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”شہید کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ انعامات ہیں : ( ۱ ) اس کے خون کے پہلے قطرے کے گرتے ہی اسے بخش دیا جاتا ہے ۔ ( ۲ ) وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیتا ہے ۔ ( ۳ ) اسے ایمان کے زیور سے مزین کیا جاتا ہے ۔ ( ۴ ) بہتر مو ٹی آنکھوں والی حوروں سے اس کی شادی کی جائے گی ۔ ( ۵ ) اسے عذ اب قبر سے محفوظ رکھا جائے گا ۔ ( ۶ ) وہ ( قیامت کی ) بڑی گھبراہٹ سے امن میں رہے گا ۔ ( ۷ ) اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا ، جس کا ایک موتی دنیا و مافیہا سے بہتر ہو گا اور ( ۸ ) اس کے گھر کے ستر افراد کے حق میں اس کی سفارش قبول کی جائے گی ۔“