کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: مسلمانوں کے فوت ہونے والے نابالغ بچے اپنے والدین کی جنت کا سبب بنیں گے
حدیث نمبر: 3966
- " صغارهم دعاميص الجنة، يتلقى أحدهم أباه ـ أو قال: أبويه ـ فيأخذ بثوبه ـ أو قال بيده ـ كما آخذ أنا بصنفة ثوبك هذا فلا يتناهى ـ أو قال: فلا ينتهي ـ حتى يدخله الله وإياه الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
ابوحسان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بتایا کہ میرے دو بیٹے فوت ہو گئے ہیں ، کیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایسی حدیث بیان کر سکتے ہیں ، جس سے ہمیں اپنے فوت شدگان کے بارے میں صبر و تسلی ہو جائے ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”‏‏‏‏ ( ‏‏‏‏مومنوں کے ) چھوٹے بچے جنت کے کیڑے ہوں گے ( ‏‏‏‏یعنی بے روک ٹوک جنت میں آتے جاتے رہیں گے ) ۔ ایسا بچہ اپنے باپ یا اپنے والدین سے ملاقات کرے گا ، اس کا ہاتھ پکڑ لے گا ، جس طرح میں نے تیرے کپڑے کا کنارہ پکڑ لیا ہے ، اور اسے نہیں چھوڑے گا ، حتیٰ کہ اﷲ تعالیٰ اسے اور اس کے باپ دونوں کو جنت میں داخل کر دے گا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الجنة والنار / حدیث: 3966