کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: نبوی منبر کے پائے جنت میں نصب تھے وادئ بطحان جنت کے باغیچے پر ہے
حدیث نمبر: 3960
- " منبري هذا على ترعة من ترع الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میرا یہی منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہے ۔“
حدیث نمبر: 3961
- " قوائم منبري رواتب في الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میرے منبر کے پائے جنت میں نصب ہیں ۔“ یہ حدیث سیدہ ام سلمہ اور سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ۔
حدیث نمبر: 3962
- " بطحان على ترعة من ترع الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وادی بطحان جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچے پر ہے ۔“