حدیث نمبر: 3954
- " خلق الله تبارك وتعالى الجنة لبنة من ذهب ولبنة من فضة وملاطها المسك، فقال لها: تكلمي، فقالت: * (قد أفلح المؤمنون) *، فقالت الملائكة: طوبى لك ، منزل الملوك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوسعید سے موقوفاً اور مرفوعاً دونوں طرح سے روایت ہے کہ ”اللہ تبارک و تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا ، ( تعمیر کا انداز یہ تھا کہ ) ایک اینٹ سونے کی ، ایک اینٹ چاندی کی اور گارا کستوری کا تھا ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے کہا : کلام کر ۔ اس نے کہا : «قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ» ”تحقیق مومن کامیاب ہو گئے“ (۲۳-المؤمنون:۱) ، فرشتوں نے کہا : ( اے جنت ! ) تیرے لیے خوشخبری ہو ، تو تو بادشاہوں کا ٹھکانہ ہے ۔“