حدیث نمبر: 3946
- " إن السيوف مفاتيح الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
ابوبکر بن ابوموسیٰ اشعری بیان کرتے ہیں کہ میں نے دشمنوں کے سامنے اپنے باپ کو یہ کہتے ہوئے سنا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک تلواریں جنت کی چابیاں ہیں ۔“ ایک خستہ حال آدمی نے کہا : کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث سنی ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ؟ ۔ اس نے اپنی تلوار سونت لی ، میان توڑ دی اور اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہو کر کہا : تم پر سلامتی ہو ۔ پھر دشمن کی طرف لپکا اور جہاد کرتے کرتے شہید ہو گیا ۔