حدیث نمبر: 3943
- " إن الرجل ليصل في اليوم إلى مائة عذراء. يعني في الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! کیا جنت میں ہمارا اپنی بیویوں سے تعلق قائم ہو گا ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آدمی ایک دن میں ایک سو کنواری عورتوں سے صحبت کرے گا ۔“
حدیث نمبر: 3944
- (نعم- والذي نفسي بيده- دحماً دحماً؛ فإذا قام عنها رجعت مطهرة بكراً) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ سے پوچھا گیا کہ کیا ہم جنت میں ( اپنی بیویوں یا حوروں سے ) صحبت کریں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہاں ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! پرزور اور پرجوش انداز میں ۔ جب وہ اس سے فارغ ہو گا تو وہ پھر پاک اور کنواری ہو جائے گی ۔“