حدیث نمبر: 3939
- " إن الله ليرفع ذرية المؤمن إليه في درجته وإن كانوا دونه في العمل، لتقر بهم عينه، ثم قرأ: * (والذين آمنوا واتبعتهم ذريتهم بإيمان) * (¬1) الآية، ثم قال: وما نقصنا الآباء بما أعطينا البنين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک اللہ تعالیٰ مومن کو خوش کرنے کے لیے اس کی اولاد کو جنت میں اس کے درجے تک پہنچا دے گا ، اگرچہ ان کے عمل ( اس درجہ سے ) کم ہوں گے ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی تلاوت فرمائی : «وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُمْ بِإِيمَانٍ» اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی (۵۲-الطور:۲۱) اور پھر فرمایا : ”ہم نے بیٹوں کو انعامات سے نواز کر ان کے آباء کی نعمتوں میں کوئی کمی نہیں کی ۔“