کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: جنت کا گھوڑا
حدیث نمبر: 3938
- (إن أدخلت الجنة أتيت بفرس من ياقوتة له جناحان، فحملت عليه ثم طار بك حيث شئت) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بدو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول ! میں گھوڑے پسند کرتا ہوں ، کیا جنت میں گھوڑے ہوں گے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تجھے جنت میں داخل کر دیا جائے گا تو تیرے پاس یاقوت کا گھوڑا لایا جائے گا ، اس کے دو پر ہوں گے ، تجھے اس پر سوار کیا جائے گا اور جہاں تو چاہے گا وہ پرواز کر کے تجھے وہیں لے جائے گا ۔“ ‏‏‏‏
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الجنة والنار / حدیث: 3938