کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سورج کیچڑ میں غروب ہو کر سجدہ کرتا ہے
حدیث نمبر: 3918
- " هل تدري أين تغرب هذه؟ قلت: الله ورسوله أعلم. قال: فإنها تغرب في عين حامية ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں گدھے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ردیف تھا ، غروب آفتاب کا وقت تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تو جانتا ہے کہ یہ سورج کہاں غروب ہوتا ہے ؟ میں نے کہا : اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ ایک رواں گرم چشمے میں غروب ہوتا ہے ، ( ‏‏‏‏اور چلتا رہتا ہے ، حتیٰ کہ ) عرش کے نیچے پہنچ کر اپنے ربّ کے سامنے سجدے کی حالت میں گر پڑتا ہے ۔ جب اس کے طلوع ہونے کا وقت ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے طلوع ہونے کی اجازت دیتے ہیں ، سو وہ طلوع ہوتا ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ کا یہ ارادہ ہو گا کہ سورج ( ‏‏‏‏‏‏‏‏مشرق کی بجائے ) مغرب سے طلوع ہو تو وہ اسے روک لے گا ۔ سورج کہے گا : اے میرے رب ! بیشک میری مسافت دور ہے ۔ اﷲ تعالیٰ کہے گا : تو پھر مغرب سے طلوع ہو جا ، اور یہ اس وقت ہو گا جب ”کسی نفس کو اس کا ایمان نفع نہیں دے گا۔ “ ( ‏‏‏‏سورۃ الانعام : ۱۵۸ )
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات / حدیث: 3918