کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: جنت سے اتارا جانے والا حجراسود سفید تھا، لیکن سیاہ کیوں ہو گیا؟
حدیث نمبر: 3916
- " نزل الحجر الأسود من الجنة أشد بياضا من الثلج، فسودته خطايا بني آدم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب حجر اسود جنت سے اترا تھا تو وہ برف سے زیادہ سفید تھا ، لیکن بنو آدم کی خطاؤں نے اسے سیاہ کر دیا ۔“
حدیث نمبر: 3917
- لولا ما مسه من أنجاس الجاهلية؛ ما مسه ذو عاهة إلا شُفي، وما على الأرض شيء من الجنة غيره) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر اس ( حجر اسود ) کو جاہلیت کی نجاستوں نے نہ چھوا ہوتا تو اسے مس کرنے سے تکلیف والے آدمی کی تکلیف دور ہو جاتی ، اس پتھر کے علاوہ زمین میں جنت کی کوئی چیز نہیں ہے ۔“