کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ہر سال بارش کی مقدار ایک ہوتی ہے، لیکن . . .
حدیث نمبر: 3913
- " ما من عام بأكثر مطرا من عام ولكن الله يصرفه بين خلقه [حيث يشاء] . ثم قرأ: * (ولقد صرفناه بينهم [ليذكروا] ) * (¬3) [الآية] ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : یہ بات نہیں ہے کہ ایک سال کی بہ نسبت دوسرے سال میں بارش زیادہ ہوتی ہے ، ( ‏‏‏‏ہر سال بارش کی مقدار ایک ہی ہوتی ہے ) لیکن اللہ تعالیٰ اپنی مشیت کے مطابق اس کو ادلتے بدلتے رہتے ہیں ۔ پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی : ”اور بیشک ہم نے اسے ان کے درمیان طرح طرح سے بیان کیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات / حدیث: 3913