حدیث نمبر: 3912
- " ما من بعير إلا على ذروته شيطان، فاذكروا اسم الله إذا ركبتموها كما أمركم ، ثم امتهنوها لأنفسكم، فإنما يحمل الله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوالآس خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ہم کمزور لوگ تھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حج کے لیے صدقہ کے اونٹوں پر سوار کیا ۔ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ کا کیا خیال ہے ، کیا آپ ہم کو اس ( کوہان ) ] پر سوار کر سکتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر اونٹ کی کوہان پر شیطان ہوتا ہے ، سو جب تم ان پر سوار ہونے لگو تو اللہ تعالیٰ کا نام لیا کرو ، جیسا کہ اس نے تم کو حکم دیا ہے ، پھر ان کو اپنے لیے استعمال کرو ، بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی سواریاں عطا کرتا ہے ۔“