حدیث نمبر: 3905
- " ما أدري تبع ألعينا كان أم لا؟ وما أدري ذا القرنين أنبيا كان أم لا؟ وما أدري الحدود كفارات أم لا؟ ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں نہیں جانتا کہ تُبّع ملعون تھا یا نہیں اور مجھے یہ علم بھی نہیں کہ ذوالقرنین نبی تھا یا نہیں نیز میں یہ بھی نہیں جانتا کہ حدود ( متعلقہ گناہوں کا ) کفارہ بن جاتی ہیں یا نہیں ۔“
حدیث نمبر: 3906
- " لا تسبوا تبعا، فإنه كان قد أسلم ".
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تُبّع کو گالی نہ دیا کرو ، کیونکہ وہ مسلمان ہو گیا تھا ۔“ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد ساعدی ، سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے مرفوعاً اور وہب بن منبہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہے ۔