حدیث نمبر: 3903
- " ليدخلن الجنة بشفاعة رجل، ليس بنبي، مثل الحيين، أو مثل أحد الحيين ربيعة ومضر، فقال رجل: يا رسول الله! أوما ربيعة من مضر؟ فقال: إنما أقول ما أقول ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ : ”ایک آدمی ، جو نبی نہیں ہو گا ، کی سفارش سے دو قبیلوں جتنے ربیعہ اور مضر میں سے ایک قبیلے جتنے لوگ جنت میں داخل ہوں گے ۔“ ایک آدمی نے کہا : ربیعہ کی مضر سے کیا نسبت ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں نے جو کہہ دیا ، سو کہہ دیا ۔“
حدیث نمبر: 3904
- " إن الرجل يشفع للرجلين وللثلاثة والرجل للرجل ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بعض آدمی دو دو اور تین تین افراد کے حق میں اور بعض صرف ایک آدمی کے حق میں سفارش کریں گے ۔“