کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: انبیاء پر آزمائیشں سخت ہوتی ہیں
حدیث نمبر: 3899
- " كما يضاعف لنا الأجر، كذلك يضاعف علينا البلاء ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : سیدہ ام بشر بن برا بن معرور رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مرض الموت میں تشریف لائیں ، اس حال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا ۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوا اور کہا : جو ( ‏‏‏‏ شدید ) بخار آپ کو ہے ، اتنا بخار تو میری نظر میں کسی کو نہیں ہوا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”‏‏‏‏جیسے ہمارے لیے اجر و ثواب کئی گنا بڑھایا جاتا ہے ، اس طرح آزمائشیں بھی کئی گنا ہوتی ہیں ۔ ‏‏‏‏“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات / حدیث: 3899