کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: فرشتے کی تخلیق نور سے، انسان کی مٹی سے اور ابلیس کی آگ سے ہوئی
حدیث نمبر: 3888
- " خلقت الملائكة من نور وخلق إبليس من نار السموم وخلق آدم عليه السلام مما قد وصف لكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”فرشتوں کو نور سے ، ابلیس کو جلا دینے والی آگ سے پیدا کیا گیا اور آدم علیہ السلام کی تخلیق اس چیز سے ہوئی جس کی وضاحت پہلے ہو چکی ہے ۔“
حدیث نمبر: 3889
- " دفن في الطينة التي خلق منها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب ایک حبشی کو مدینہ ( کے قبرستان ) میں دفن کیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس مٹی سے اس کو پیدا کیا گیا تھا ، اس میں اس کو دفن کر دیا گیا ۔“