حدیث نمبر: 3885
- " إن إبراهيم عليه السلام حين ألقي في النار، لم تكن دابة إلا تطفي النار عنه غير الوزغ، فإنه كان ينفخ عليه ".
حافظ محفوظ احمد
امام نافع ، فاکہ بن مغیرہ کی لونڈی سائبہ سے بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور ان کے گھر میں ایک نیزہ دیکھ کر پوچھا : اے ام المؤمنین ! اس نیزے کو کیا کرتی ہو ؟ انہوں نے کہا : ہم اس سے چھپکلیاں مارتی ہیں ، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو ہر جانور نے آگ بجھانے ( کے لیے کوشش ) کی ، سوائے اس چھپکلی کے ، کہ یہ ( آگ کو بھڑکانے کے لیے ) پھونک مارتی تھی ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے کا حکم دیا ۔