کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: ایوب علیہ السلام پر دوران غسل سونے کی ٹڈیاں گرنا
حدیث نمبر: 3873
- (بينما أيُّوب يغتسل عُرياناً؛ فخرَّ عليه جرادٌ من ذهب، فجعل أيُّوب يحتثي في ثوبه، فناداه ربُّه: يا أيوب! ألم أكن أغنيتُك عما ترى؟! قال: بلى وعزتك! ولكن؛ لا غنى بي عن بركتك) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”‏‏‏‏ ایوب علیہ السلام برہنہ حالت میں غسل کر رہے تھے ، اسی اثنا میں ان پر سونے کی ٹڈیاں گرنے لگیں ، وہ ان کو اپنے کپڑے میں اکٹھا کرنے لگ گئے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو آواز دی : ایوب ! کیا میں نے تجھے ان چیزوں سے غنی نہیں کر دیا ، جو تجھے نظر آ رہی ہیں ؟ انہوں نے جواباً فرمایا : کیوں نہیں ، تیری عزت کی قسم ! ( ‏‏‏‏تو نے مجھے غنی کیا ہے ) لیکن میں تیری برکتوں سے غنی اور بے نیاز نہیں ہو سکتا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات / حدیث: 3873