کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: فرشتے فرعون کی بیوی پر سایہ کرتے تھے، آسیہ کی دعا کی قبولیت
حدیث نمبر: 3870
- " إن فرعون أوتد لامرأته أربعة أوتاد في يديها ورجليها، فكان إذا تفرقوا عنها ظللتها الملائكة، فقالت: * (رب ابن لي عندك بيتا في الجنة ونجني من فرعون وعمله ونجني من القوم الظالمين) *، فكشف لها عن بيتها في الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : فرعون نے اپنی بیوی کے دو ہاتھوں اور دو پاؤں میں چار میخیں گاڑ دیں ۔ جب وہ ( ‏‏‏‏فرعونی ) اس سے جدا ہوتے تھے تو فرشتے اس پر سایہ کر لیتے تھے ، اس بیوی نے کہا : ‏‏‏‏ اے میرے رب ! اپنے ہاں میرے لیے جنت میں گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دے اور مجھے ظالم لوگوں سے بھی چھٹکارا نصیب فرما ، سو اللہ تعالیٰ نے جنت میں اس کے گھر سے پردہ ہٹا کر ( ‏‏‏‏اسے اس کا گھر دکھایا ) ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات / حدیث: 3870