حدیث نمبر: 3854
- " إن الله عز وجل ينشئ السحاب فينطق أحسن النطق، ويضحك أحسن الضحك ".
حافظ محفوظ احمد
ابراہیم بن سعد کہتے ہیں : مجھے میرے باپ نے بتایا کہ وہ حمید بن عبدالرحمٰن کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے ، اتنے میں وہاں سے بنوغفار کے خوبصورت بزرگ ، جو کچھ بہرے تھے ، کا گزر ہوا ۔ حمید نے انہیں بلوا بھیجا ، جب وہ آئے تو حمید نے میرے باپ سے کہا : میرے اور اپنے درمیان اس بزرگ کے بیٹھنے کے لیے وسعت پیدا کرو ، کیونکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ۔ وہ آئے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھ گئے ۔ حمید نے ان سے کہا : وہ حدیث کون سی ہے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے بیان کی ہے ؟ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا : ”بیشک اللہ تعالیٰ بادل پیدا کرتے ہیں ، پھر وہ بادل حسین انداز میں بولتے ہیں اور خوبصورت انداز میں ہنستے ہیں ۔“