حدیث نمبر: 3849
- " إن الشيطان قد أيس أن يعبد بأرضكم هذه، ولكنه قد رضي منكم بما تحقرون ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک شیطان اس بات سے ناامید ہو چکا ہے کہ تمہاری سر زمین ( جزیرہ عرب ) میں اس کی عبادت ہو سکے ، لیکن ( جن برائیوں کو ) تم لوگ حقیر سمجھتے ہو وہ تم سے ان کا ارتکاب کروا کر ہی راضی ہوتا رہے گا ۔“