حدیث نمبر: 3843
- " إن أمة من بني إسرائيل مسخت، وأنا أخشى أن تكون هذه. يعني الضباب ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبدالرحمٰن بن حسنہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا ، سانڈے ہمارے ہاتھ لگ گئے ، ( ان کو پکانا شروع کیا گیا اور ) ہنڈیاں ابل رہی تھیں ، اسی اثنا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بنو اسرائیل کی ایک امت کی شکلیں مسخ ہو گئی تھی اور مجھے خدشہ ہے کہ یہ جانور وہی ہو گا ۔“ یہ سن کر ہم نے ہنڈیاں انڈیل دیں ، حالانکہ ہم بھوکے تھے ۔