کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا عبدیت کو بادشاہت پر ترجیح دینا
حدیث نمبر: 3797
- " لا، بل عبدا رسولا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جبریل امین ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے اور آسمان کی طرف دیکھا ، ( کیا دیکھتے ہیں کہ ) ایک فرشتہ اتر رہا تھا ۔ پس جبریل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ یہ فرشتہ اپنی ولادت سے لے کر آج تلک کبھی نہیں اترا ۔ جب وہ اتر چکا تو اس نے کہا اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ! آپ کے رب نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے ، ( میں یہ پوچھنے آیا ہوں کہ ) میں ( اللہ ) آپ کو بادشاہ بناؤں یا بندہ جو رسول ہو ؟ جبریل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا : اے محمد ! اپنے رب کے لیے عاجزی کا ثبوت دو ۔ سو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں ، بلکہ ( وہ مجھے ) بندہ اور رسول بنا دے ۔“