کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: بعض لوگوں کی برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل کر دیا جائے گا
حدیث نمبر: 3776
- " ليتمنين أقوام لو أكثروا من السيئات، قال: بم يا رسول الله؟ قال: الذين بدل الله سيئاتهم حسنات ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”( ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ اس میں ) بعض لوگ یہ تمنا کریں گے کہ کاش انہوں نے زیادہ برائیاں کی ہوتیں ۔“ صحابہ نے کہا : ”اے اللہ کے رسول ! ایسے کیوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ لوگ ( یہ خواہش کریں گے ) جن کی برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل کر دیا جائے گا ۔“