کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: چادروں کی پیشین گوئی
حدیث نمبر: 3767
- (أمَا إنِّها ستكون لكمُ الأنماطُ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تمہارے پاس چادریں ( ‏‏‏‏یا غالیچے ) ہیں ؟“ ، میں نے کہا : ہمارے پاس چادریں کہاں سے آئیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”آگاہ رہو ! عنقریب تمہارے پاس ہوں گی ۔“ سیدنا جابر کہتے ہیں : جب میں اپنی بیوی کو کہتا تھا کہ چادروں کو مجھ سے دور کر دے ، تو وہ کہتی تھی : کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا : ”عنقریب تمہارے پاس چادریں ہوں گی ۔“ میں یہ سن کر اس کو چھوڑ دیتا تھا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3767