کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: قیامت کے دن کی مقدار ظہر سے عصر کے وقت جتنی یا پچاس ہزار سال کے برابر؟
حدیث نمبر: 3763
- " يوم القيامة كقدر ما بين الظهر والعصر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ظہر اور عصر کے درمیانے وقفے جتنا قیامت کا دن ہو گا ۔“
حدیث نمبر: 3764
- " كيف بكم إذا جمعكم الله كما يجمع النبل في الكنانة خمسين ألف سنة، ثم لا ينظر الله إليكم؟! ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی : ”جس دن سب لوگ ربّ العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے ۔“ ( سورۂ مطففین : ۶ ) اور فرمایا : ”تمہارا کیا بنے گا جب اللہ تعالیٰ تمہیں ترکش میں تیر جمع کرنے کی طرح پچاس ہزار سال کے لیے ( میدان محشر میں ) جع کرے گا اور پھر تمہاری طرف دیکھے گا بھی نہیں ۔“