کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: اعمال کو تولنے کے لیے بڑا میزان، فرشتوں نے بھی عبادت کا حق ادا نہ کیا، پل صراط
حدیث نمبر: 3762
- " يوضع الميزان يوم القيامة فلو وزن فيه السموات والأرض لوسعت، فتقول الملائكة: يا رب لمن يزن هذا؟ فيقول الله تعالى: لمن شئت من خلقي، فتقول الملائكة: سبحانك ما عبدناك حق عبادتك، ويوضع الصراط مثل حد الموسى، فتقول الملائكة: من تجيز على هذا؟ فيقول: من شئت من خلقي، فيقولون: سبحانك ما عبدناك حق عبادتك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قیامت والے دن ( ‏‏‏‏اتنا بڑا ) ترازو رکھا جائے گا کہ اس میں زمین و آسمان کا وزن بھی کیا جا سکے گا ۔ فرشتے پوچھیں گے : یہ ترازو کس کے لیے وزن کرے گا ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : میں اپنی مخلوق میں سے جس کے لیے چاہوں گا ۔ فرشتے کہیں گے : ( ‏‏‏‏اے اللہ ! ) تو پاک ہے ، ہم تیری عبادت کا حق ادا نہ کر سکے ۔ پھر پل صراط نصب کیا جائے گا ، جو استرے کی دھار کی طرح ہو گا ۔ فرشتے پوچھیں گے : ( ‏‏‏‏اے اللہ ) تو کس کو یہ عبور کروائے گا ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : میں اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہوں گا ۔ وہ کہیں گے : تو پاک ہے ، ہم کماحقہ تیری عبادت نہ کر سکے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3762