کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: لوگوں کی پٹائی کرنے والوں اور نیم برہنہ عورتوں کی پیشین گوئی اور ان کا انجام
حدیث نمبر: 3755
- " يكون في هذه الأمة في آخر الزمان رجال معهم سياط كأنها أذناب البقر، يغدون في سخط الله ويروحون في غضبه ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میری امت کے آخری زمانے میں ایسے لوگ ( ‏‏‏‏منظر عام پر ) آئیں گے کہ ان کے پاس گائے کی دم کی طرح کوڑے ہوں گے ۔ وہ صبح بھی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں کریں گے اور شام بھی اس کے غیظ و غضب میں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3755
حدیث نمبر: 3756
- " صنفان من أهل النار لم أرهما، قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كأسنمة البخت المائلة لا يدخلن
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں نے جہنم میں جانے والے دو قسم کے لوگ ابھی تک نہیں دیکھے ( ‏‏‏‏۱ ) وہ لوگ جن کے پاس گائیوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں اور وہ ان سے لوگوں کی پٹائی کرتے ہیں ۔ اور ( ۲ ) وہ عورتیں جو لباس میں ملبوس ہونے کے باوجود ننگی ہوتی ہیں ، لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتی ہیں اور خود ان کی طرف مائل ہوتی ہیں اس کے سر بختی اونٹوں کی کوہانوں کی طرح ہوتے ہیں ایسی عورتیں جنت میں داخل ہوں گی نہ اس کی خوشبو پائیں گی ، حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور سے محسوس کی جاتی ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3756